Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / این آر آئیز کی کثیر تعداد بی جے پی کیساتھ: ڈاکٹر لکشمن

این آر آئیز کی کثیر تعداد بی جے پی کیساتھ: ڈاکٹر لکشمن

حیدرآباد 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی صدر بی جے پی ڈاکٹر لکشمن نے آج کہاکہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کئی این آر آئیز بی جے پی کے ساتھ ملکر آئندہ انتخابات میں پارٹی کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے تیار ہیں۔ اُنھوں نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی میں اوورسیز فرینڈس آف بی جے پی امریکہ کی قیادت میں انڈین امریکن تنظیموں کے اتحاد کے پروگرام میں اُنھوں نے شرکت کی تھی۔ اِس موقع پر اُنھوں نے محسوس کیاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ اِس پروگرام میں بی جے پی قومی ترجمان ڈاکٹر سمبت پترا بھی شریک تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ این آر آئیز کی زیادہ سے زیادہ تعداد اب بی جے پی میں شامل ہورہی ہے کیوں کہ اُنھیں اندازہ ہوچکا ہے کہ مودی حکومت ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کررہی ہے اور اُس نے اِن مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے 2022 ء کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT