Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / این آر آئی شوہروں کے خلاف 3,786 خواتین کی شکایت

این آر آئی شوہروں کے خلاف 3,786 خواتین کی شکایت

نئی دہلی۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مشنس اور محکمہ پوسٹ میں مجموعی طور پر 3768 خواتین نے اپنے این آر آئی شوہروں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ جس میں جہیز ہراسانی اور بیوی کے ساتھ نازیبا سلوک کی شکایتیں شامل ہیں۔ سال 2017ء وزارت خارجی امور میں مملکتی وزیر وی کے سنگھ نے لوک سبھا میں ایک جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2014-17 مجموعی طور پر 3768 خواتین نے اپنے شوہروں کے خلاف شکایتیں درج کروائی ہیں۔ جبکہ 2015ئ، 2016 میں بالترتیب 796 اور 1510 جہیز ہراسانی سے متعلق شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف 2017ء میں 1186 اس طرح کی شکایتیں درج کی گئی ہیں جس میں خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے این آر آئی شوہروں نے انہیں غیر ضروری طورپر ہراساں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT