Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / این آر آئی کے انٹرنیشنل کریڈٹ کارڈ کا سرقہ، نوجوان گرفتار

این آر آئی کے انٹرنیشنل کریڈٹ کارڈ کا سرقہ، نوجوان گرفتار

حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے این آر آئی کے انٹرنیشنل کریڈٹ کارڈ کا سرقہ کرنے اور اُسے غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ کے ناگیشور راؤ نے جس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے ہے کے خلاف دھوکہ دہی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا۔ ایچ ڈی ایف سی کے منیجر وی سریکانت اُس کے خلاف کریڈٹ کارڈ کے بیجا استعمال کی شکایت درج کرائی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگیشور راؤ نے اپنے دوست ایس اننتا بھاسکر کی مدد سے امریکہ کے چیس بینک کے انٹرنیشنل کریڈٹ کارڈ کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے جوائے الوکاس جیویلری شاپ سے طلائی زیورات اور رینالٹ شوروم سے 7 لاکھ 90 ہزار مالیتی نئی کار خرید لی۔ سائبر کرائم پولیس نے بتایا کہ ناگیشور راؤ کریڈٹ کارڈ سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اُس کا غیر قانونی استعمال کرنے میں ماہر ہے جس کے ذریعہ اُس نے انٹرنیشنل کریڈٹ کارڈ کا غیر قانونی استعمال کیا۔ پولیس نے بتایا کہ سابق میں بھی اُس نے ارونا ٹیک مارٹ بورا بنڈہ میں ایک فرضی ادارہ قائم کیا اور اُس نے آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے کریڈٹ کارڈ کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے ناگیش نامی شخص کے 31 ہزار روپئے ہڑپ لئے۔ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے نوجوان کو عدالت میں پیش کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT