Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / این ایس جی میں شمولیت کیلئے پاکستان کی درخواست

این ایس جی میں شمولیت کیلئے پاکستان کی درخواست

اسلام آباد۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرس گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کے لئے باضابطہ درخواست دے دی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے پاس اس گروپ میں شمولیت کے لئے درکار مہارت، افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ یہ درخواست ویانا میں موجود پاکستانی سفیر کی جانب سے اقوام متحدہ کے نیوکلیئر توانائی ادارے کو دی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سلامتی اور اس کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان کے پاس نیوکلیئر توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق ذرائع موجود ہیں۔ اگر پاکستان کو رکنیت دی گئی تو وہ گروپ کے مقاصد کی پاسداری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ رکنیت کے معاملہ میں غیر امتیازی رویہ اختیار کیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT