Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت پر چین کا موقف نہیں بدلا

این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت پر چین کا موقف نہیں بدلا

بیجنگ ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ایک بار پھر ہندوستان کے تئیں نیوکلیئر سپلائرس گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کی اپنی عدم تائید کے موقف کو دہرایا جس کے بعد امریکہ کے اس کلپ میں داخلہ کے امکانات ایک بار پھر موہوم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ یاد رہیکہ این ایس جی کا اہم اجلاس اس وقت برن میں جاری ہے۔ اس موقع پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ جہاں تک غیر این پی ٹی ممالک کے گروپ میں شمولیت کا سوال ہے تو مجھے یہ کہنے میں ذرہ برابر بھی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ ہندوستان سے متعلق چین کا جو موقف تھا اس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ارکان کی این ایس جی میں شمولیت کیلئے کچھ سخت اور مشکل شرائط ہیں جن کی ہم پیروی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT