Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / این ایس جی کی نئی رکنیت کیلئے جامع مباحث ضروری

این ایس جی کی نئی رکنیت کیلئے جامع مباحث ضروری

بیجنگ ۔ 13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے این ایس جی میں شمولیت کی کوشش کی ہے جس پر چین نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 48 رکنی ادارہ میں نئے ممالک کی شمولیت کیلئے جامع مباحث ضروری ہے ۔ اس کے بعد ہی 24 جون کو سیئول میں پلینیری اجلاس منعقد کیا جاسکتا ہے ۔ چین نے کل کہا تھا کہ نئے ارکان کی 9 جون کے اجلاس میں شمولیت پر غور ضروری نہیں ہے۔ این ایس جی کے موجودہ صدر نشین ارجنٹینا نے کہاکہ اجلاس کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے اور اس کو صرف تمام فریقین سے این ایس جی میں شمولیت کیلئے رائے حاصل کرنے اور ایک رپورٹ پلینیری اجلاس کیلئے ملتوی کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے ۔ امریکہ اور 48 رکنی تنظیم کے بیشتر ممالک ہندوستان کی شمولیت کی تائید کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT