Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / این ایم ایل جمشید پور میں تقررات

این ایم ایل جمشید پور میں تقررات

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : نیشنل میٹالرجیکل لیباریٹری جمشید پور (این ایم ایل ) میں مخلوعہ 14 جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ جائیداد سائنٹسٹ / سینئر سائنٹسٹ 12 ، ریسیڈنشیل میڈیکل افسر ( آر ایم او ) 1 ، ٹیکنیکل افسر ( ٹی او ) 1 ، تنخواہ سائنٹسٹ کو 85000 ، ٹی او کو 56 ہزار ہوگی ۔ قابلیت کے اعتبار سے متعلقہ جائیدادوں کے لیے ایم ٹیک / پی ایچ ڈی ( سائنس / انجینئرنگ ) ایم بی بی ایس / بی ای / بی ٹیک کے علاوہ ادارے کے اصول کے مطابق کامیابی کا فیصد ہونا چاہئے جب کہ امیدوار کی عمر ٹی او کے لیے 30 برس ، آر ایم او کو 35 برس ، سائنٹسٹ کو 32 برس اور سینئیر سائنٹسٹ کی عمر 37 سے زائد نہ ہو ۔ درخواست فیس 100 روپئے اور تحفظات کے زمرے میں آنے والوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ درخواست آن لائن کرنے کے بعد درخواست کی ہارٹ کاپی پرنٹ آوٹ لے کر ضروری اسنادات منسلک کرتے ہوئے متعلقہ عہدیدار کو وقت کے اندر روانہ کرنا ہوگا ۔ آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 5 فروری اور پوسٹ سے روانہ کردہ درخواست ملنے کی آخری تاریخ 20 فروری ہوگی ۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ nmlindia.org ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT