Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / این ایم ڈی سی میں تقررات کے لیے درخواستوں کی طلبی

این ایم ڈی سی میں تقررات کے لیے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : این ایم ڈی سی لمٹیڈ حیدرآباد میں جملہ 101 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا گیا ہے جن میں منٹیننس اسسٹنٹ ( میکانیکل 45 ، الیکٹریکل 47 ) ، اسسٹنٹ فزیوتھراپسٹ 1 ، اسسٹنٹ لیاب ٹکنیشن 1 ، اسسٹنٹ فارماسسٹ 1 ، اسسٹنٹ ڈائیٹیشن 1 ، ایچ ای ایم ( میکانیکل ) 5 ، امیدوار کی عمر 8 مئی 2015 تک 18 ۔ 30 برس کے درمیان ہونی چاہئے ۔ قابلیت میٹننس اسسٹنٹ جائیداد کے لیے آئی ٹی آئی ( ویلڈنگ / فٹننگ / موٹر میکانک / ڈیزل میکانک ) / آٹو الیکٹریشین / الیکٹریکل ) کامیاب امیدوار اہل ہوں گے جب کہ اسسٹنٹ جائیدادوں کے لیے ڈگری ( فزیوتھراپی / میڈیکل لیباریٹری ، ٹکنیشن / فارما سی / بی ایچ ایس سی ) ، ایچ ای ایم جائیداد کے لیے ڈپلوما ( میکانیکل ) کامیاب امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ امیدوار کا انتخاب تحریری امتحان ، ٹریڈ ٹسٹ ، پروفیشنی ٹسٹ اور ڈاکومنٹ ویریفیکشن کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست فیس 150 روپئے ہے درخواست آن لائن ہو یا آف لائن دینے کی آخری تاریخ 27 جنوری مقرر ہے ۔ آف لائن درخواست پوسٹ باکس نمبر 1352 ۔ پوسٹ آفس ، ہمایوں نگر حیدرآباد 5000028 پر ارسال کریں یا ویب سائٹ nmdc.co.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT