Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / این ای ای ٹی 2016 ء : داخلہ ٹسٹ کے قواعد پیش

این ای ای ٹی 2016 ء : داخلہ ٹسٹ کے قواعد پیش

سپریم کورٹ میں مقدمہ کا آج سماعت :سالیسٹر جنرل اور مہاراشٹرا کے نمائندے کے دلائل
نئی دہلی ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے جمعرات کے دن کہا تھا کہ عدالت کو قومی اہلیت داخلہ ٹسٹ (این ای ای ٹی) کو پورے ملک میں مشترکہ ٹسٹ ان طلباء کیلئے جو میڈیکل کورسیس میں شرکت کے خواہاں ہوں یکساں کردیا جائے یا نہیں ۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ یہ سوال کیوں اٹھ رہا ہے ۔ این ای ای ٹی کے بارے میں ہمارے حکم پر عمل آوری جاری ہے ۔ ہم نے ایسا کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا ۔ اس لئے اب عدالت سے وضاحت طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ مقدمہ کی سماعت کل دوپہر 2 بجے کی جائے گی ۔ یونین آف انڈیا کی نمائندگی کرنے والے اے ایس جی رنجیت کمار نے کہا کہ مقدمہ میڈیکل کونسل آف انڈیا کے قواعد کے مطابق کیا جائے ۔ اس مسئلہ کے بارے میں بیان داخل کیا جاچکا ہے ۔ وہ ریاستوں کے نمائندوں سے ان کا بیان جمعہ کو داخل کردینے کی خواہش کی گئی ہے ۔ اس سوال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے سالیسٹر جنرل سے سوال کیا کہ کیا ریاستیں جاریہ سال علحدہ ٹسٹ منعقد کریں گی ۔ مہاراشٹرا کے نمائندے نے درخواست کی کہ جو طلباء اس امتحان کیلئے یکم مئی کو پہلے ہی حاضر ہوچکے ہیں انہیں دوسرے مرحلے کے امتحان میں بھی شرکت کرنے کی اجازت دی جائے ۔ حکومت مہاراشٹرا کی نمائندگی کرتے ہوئے شیام بھون نے پرزور انداز میں کہا کہ این ای ای ٹی کے حکم نامہ میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا کو استثنیٰ دیا جانا چاہئیے ۔ آج مشترکہ داخلہ ٹسٹ 2016 ء میں 4 لاکھ مہاراشٹرا کے طلباء نے شرکت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT