Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / این اے ایف انٹرپرائزس کا برانچ آفس عادل آباد میں قائم ہوگا

این اے ایف انٹرپرائزس کا برانچ آفس عادل آباد میں قائم ہوگا

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : پروپرائٹر و سی ای او ، این اے ایف محمد علیم الدین فاروقی کے بموجب کمپنی مختلف گوشوں جیسے بیرون ملک تعلیم ، فاصلاتی تعلیم ہندوستانی اور عالمی طور پر انٹرنیشنل یونیورسٹیوں دونوں کے لیے خدمت میں سرگرم عمل رہتی ہے ۔ کنسلٹنگ خدمات ، کارپوریٹ خدمات ، ٹراویل اور ٹورازم ، حج و عمرہ خدمات واجبی قیمت پر انجام دیتی ہے ۔ این اے ایف انٹرپرائزس ہندوستان میں حیدرآباد ، عادل آباد اور نئی دہلی کے علاوہ امریکہ میں ہوسٹن اور نیو جرسی میں اپنے بین الاقوامی دفاتر رکھتی ہے اتوار 17 اکٹوبر کو صبح 11 بجکر 30 منٹ پر عادل آباد میں اس کے برانچ آفس کا افتتاح عمل میں لائے گی ۔ محمد علیم الدین فاروقی کا مضبوط ارادہ کہ ہندوستانی سماج خاص کر نوجوان نسل کو ان کے مستقبل کے لیے رہنمائی اور پلیسمنٹ کے لیے خدمت فراہم کریں ۔ زائد از 25 سال سے تعلیم اور تربیت کے میدان میں وہ طلبہ کو وسیع پیشہ وارانہ تجربہ فراہم کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT