Friday , August 17 2018
Home / ہندوستان / این جی ٹی میں طاق۔جفت فارمولہ پر نظر ثانی کی عرضی سے دستبرداری

این جی ٹی میں طاق۔جفت فارمولہ پر نظر ثانی کی عرضی سے دستبرداری

نئی دہلی۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) دہلی سرکار نے طاق۔جفت فارمولہ کو لاگو کرنے کے قومی گرین ٹربیونل ( این جی ٹی) کے مشروط حکم کے خلاف دائر نظر ثانی پٹیشن آج واپس لے لی۔نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کے دوران نیشنل گرین ٹریبونل نے دہلی حکومت کی پھر سے سرزنش کرتے ہوئے کئی سوال پوچھے ۔ این جی ٹی نے ہفتہ کو طاق ۔جفت فارمولہ کو نافذ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے دو پہیہ گاڑیوں، خواتین اور سرکاری ملازمین کو بھی اس میں شامل کرنے کی شرط رکھی تھی۔حکومت نے 13 نومبر سے پانچ دنوں کے مجوزہ طاق۔ جفت فارمولہ کو ملتوی کرتے ہوئے کل ہی نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔حکومت نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کے پیش نظر انہیں رعایت دی جانی چاہئے ۔ ٹربیونل نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ طاق۔ جفت فارمولہ میں رعایت کیلئے اس کے سامنے اسی وقت آئے جب ان کے پاس معقول اسباب و حقائق ہوں۔

TOPPOPULARRECENT