Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / این ریکھا سرپور ٹاؤن پریشد صدر اور سہیل احمد نائب صدر

این ریکھا سرپور ٹاؤن پریشد صدر اور سہیل احمد نائب صدر

سرپور ٹاؤ۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل میں ایم پی ٹی جملہ 9ہیں۔ ان میں سے اتفاقی طور پر 6ایم پی ٹی سی، این ریکھا۔ محمد سہیل احمد، این مورتی، سی ستیہ، ڈی روی اور ڈی للیتا نے آج کیمپ سے سیدھے ایم پی ڈی او آفس سرپور ٹاؤن آئے۔ اس موقع پر سب انسپکٹر آف پولیس جی راکیش اور اے ایس آئی محمد خواجہ کی نگرانی میں پولیس کا بندوبست ک

سرپور ٹاؤ۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل میں ایم پی ٹی جملہ 9ہیں۔ ان میں سے اتفاقی طور پر 6ایم پی ٹی سی، این ریکھا۔ محمد سہیل احمد، این مورتی، سی ستیہ، ڈی روی اور ڈی للیتا نے آج کیمپ سے سیدھے ایم پی ڈی او آفس سرپور ٹاؤن آئے۔ اس موقع پر سب انسپکٹر آف پولیس جی راکیش اور اے ایس آئی محمد خواجہ کی نگرانی میں پولیس کا بندوبست کیا گیا۔ اس طرح سے پانچ ایم پی ٹی سی نے محترمہ این ریکھا کو منڈل پریشد صدر کی حیثیت سے تائید کی اور نائب صدر منڈل پر یشد محمد احمد کی تائید کی تھی۔ اس موقع پر مخالف گروپس کی ڈی شنکراما موجود تھی اوردوسرے دو ایم پی ٹی سی وی بابو راؤ اور ڈمور پلی کے ایم پی ٹی سی غیر حاضر تھے۔ اس طرح سے سرپور ٹاؤن منڈل ایم پی ٹی سی الیکشن آفیسر کرشنا اور اسٹیٹ الیکشن آفیسر و ایم پی ڈی او ایم اے علیم نے سرپور ٹاؤن منڈل پریشد صدر این ریکھا اور نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد کو صداقت نامہ پیش کیا۔ بعد ازاں منڈل پریشد معاون رکن کی حیثیت سے ایم اے عقیل کو اتفاقی طور پر اور 6ایم پی ٹی سی منتخب کیا گیا۔ اس طرح سے سرپور ٹاؤن منڈل پریشد صدر کی کرسی پر ٹی آر ایس پارٹی کا جھنڈا لہرایا گیا۔ بعد ازاں ٹی آر ایس پارٹی صدر ڈی وکرم اور ٹی آر ایس کارکنوں نے ٹی آر ایس کی کامیابی پر جشن مناتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی اور آتش بازی کرتے ہوئے ایک دوسروں کو مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT