Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / این سی ، پی ڈی پی اور کانگریس کا وادی سے صفایا ہوگا:مودی

این سی ، پی ڈی پی اور کانگریس کا وادی سے صفایا ہوگا:مودی

جموں ، 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کی اپوزیشن پارٹیوں کو اس دعوے پر کہ بی جے پی وادیٔ کشمیر میں کھاتہ کھولنے سے قاصر رہے گی، شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ درحقیقت ’’کشمیر تک محدود‘‘ پارٹیاں خود اس خطہ میں خالی ہاتھ ہوجائیں گی۔ این سی، کانگریس اور پی ڈی پی قیادت کے حالیہ بیانات کا ذکر کرتے

جموں ، 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کی اپوزیشن پارٹیوں کو اس دعوے پر کہ بی جے پی وادیٔ کشمیر میں کھاتہ کھولنے سے قاصر رہے گی، شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ درحقیقت ’’کشمیر تک محدود‘‘ پارٹیاں خود اس خطہ میں خالی ہاتھ ہوجائیں گی۔ این سی، کانگریس اور پی ڈی پی قیادت کے حالیہ بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بی جے پی کو کشمیر سے واحد نشت تک حاصل نہ ہوگی، مودی نے کہا، ’’جب میں نے حالیہ دنوں میں این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کے بیانات پڑھے، مجھے اُن کے تعلق سے(علاقائی تعصب پر) حیرت ہوئی۔ یہ پارٹیاں ایسی بیان بازی کررہے ہیں کہ بی جے پی کو کشمیر سے ایک نشست تک نہ ملے گی۔ کیوں اس طرح امتیاز کی زبان استعمال ہورہی ہے؟ کیوں کشمیر کو جموں سے الگ کرکے پیش کیا جارہا ہے۔ کیا اُن کا رویہ درست ہے؟‘‘ وزیراعظم نے کہا کہ ان پارٹیوں کا ہی کشمیر اور لداخ سے تک صفایا ہوجائے گا۔ وزیراعظم نے جموں خطہ کے عوام سے جہاں کی 20 نشستوں پر آخری مرحلہ میں پولنگ ہونے والی ہے، ’’کشمیر تک محدود‘‘ پارٹیوں کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہ دینے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT