Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / این سی ایل ٹی میں سائرس مستری کی درخواست مسترد

این سی ایل ٹی میں سائرس مستری کی درخواست مسترد

ممبئی 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) نے آج سائرس مستری کی درخواست کو مسترد کردیا جس میں انھوں نے ٹاٹا سنس چیرمین کی حیثیت سے ان کی برطرفی کو چیلنج کیا ہے اور رتن ٹاٹا اور کمپنی کے بورڈ پر بدانتظامی کے الزامات بھی عائد کئے ہیں۔ اس ٹریبونل کی ایک اسپیشل بنچ نے کہاکہ ٹاٹا سنس کا بورڈ آف ڈائرکٹرس اس کمپنی کے ایگزیکٹیو چیرمین کو برطرف کرنے کا مجاز ہے اور وہ اس کا اختیار رکھتا ہے۔ ایس سی ایل ٹی بنچ کے ارکان بی ایس وی پرکاش کمار اور وی نلہ سیناپتی نے کہاکہ مستری کو چیرمین کی حیثیت سے اس لئے برخواست کردیا گیا کیوں کہ بورڈ اور اس کے اکثر شیئر ہولڈرس کاک ان پر اعتماد ختم ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT