Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / این سی سی کی ماہر ڈاکٹر میجر سلطانہ خان کو ڈی ڈی جی کمانڈیشن ایوارڈ

این سی سی کی ماہر ڈاکٹر میجر سلطانہ خان کو ڈی ڈی جی کمانڈیشن ایوارڈ

ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں سے ملاقات
حیدرآباد۔27نومبر(سیاست نیوز) پچھلے 28سالوں سے لڑکیوں کو این سی سی کی ٹریننگ دینے والی ڈاکٹر میجر سلطانہ خان ڈی ڈی جی کمانڈیشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ میجر سلطانہ تلنگانہ او رآندھرا کی واحد مسلم این سی سی ٹرینی ہیں اوروہ انوارلعلوم ڈگری کالج کی لڑکیوں کو این سی سی کی ٹریننگ دیتی ہیں ۔ ان کا تربیت یافتہ حیدرآباد گروپ کو14سی میں ال چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے مدیر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کرتے ہوئے ڈی ڈی جی کمانڈیشن ایوارڈ سے واقف کروایا ۔ میجر سلطانہ خان نے بتایا کہ این سی سی کی ٹریننگ نصا ب سے جڑی ہوئی ہے اور اس کی سرگرمیاں تعلیمی اداروں میںجاری رہتی ہیں۔ ٹریننگ سے آپس میںاتحاد او رسنجیدگی پیدا ہوتی ہے اور حوصلوں میںبھی مضبوطی آتی ہے۔ سلطانہ خان کا کہنا ہے کہ این سی سی کی تربیت یافتہ لڑکیاں شر پسند عناصر سے بھی مقابلہ کی قابل ہوتی ہیں اور ضرورت پڑھنے پر وہ شر پسندوں کو بہتر سبق بھی سیکھاسکتی ہیں۔ محترمہ خان کے بموجب دو سو سے زائد لڑکیاں ان کے یہاں پر این سی سی کی تربیت حاصل کررہی ہیںاوراین سی سی ٹریننگ سند یافتہ لڑکیو ںکو میڈیکل ‘ انجینئرنگ‘ ایم بی اے‘ ایم سی اے‘بی ایڈ میں تحفظات کی بنیاد پر داخلوں میں بھی آسانی پیدا ہوتی ہے۔ انوارلعلوم این سی سی گرلز کمپنی کے تحت بہت ساری لڑکیوں کو ہر سال مختلف شعبہ جات میںداخلہ بھی ملتے ہیں۔ میجر خان نے کہاکہ برقعہ پوش لڑکیاں بھی تربیت حاصل کرنے کے بعد نشانہ ( گن ٹارگٹ ) کے ماہرین میںشامل ہوگئی ہیں۔ این سی سی کی ٹریننگ حاصل کرنے والی لڑکیوں کا پولیس ‘ فوج اور دیگر سکیورٹی دستوں میں میرٹ کی بنیاد پرتقرر عمل میںلایاجاتا ہے۔ انورالعلوم این سی سی گرلز کمپنی کا مقصد خواتین کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے اور اس کام میں ہمیںکامیابی بھی حاصل ہورہی ہے ۔ پرنسپل کالج مظہر الدین فاروقی‘ نائب پرنسپل محترمہ آمینہ انصاری ‘ رکن گورننگ باڈی احمد بیگ کا اس کام میں ہمیشہ تعاون رہا ہے ۔ڈاکٹر میجر سلطانہ خان نے کہاکہ این سی سی کے ذریعہ بہت ساری اونچائیوں کو چھونا ابھی باقی ہے او رآنے والے دنوں میں حیدرآباد گرلز کمپنی اس کام کو ضرورانجام دے گی۔

TOPPOPULARRECENT