Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / این سی پی امیدوار عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک

این سی پی امیدوار عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک

شیلانگ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے امیدوار جوناتھن این سنگم آج عسکریت پسندوں کے حملہ میں اُس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ اپنے پارٹی ارکان کے ساتھ انتخابی مہم کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کل رات آٹھ بجے میگھالیہ کے ایسٹ گارو ہلز ضلع میں پیش آیا۔ اس واقعہ میں اُن کے علاوہ دو اور این سی پی قائدین کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق 43 سالہ این سی پی امیدوار انتخابی مہم کے بعد واپس ہورہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ 60 رکنی اسمبلی کے لئے میگھالیہ میں 27 فروری کو رائے دہی مقرر ہے۔ چیف منسٹر میگھالیہ مکل سنگما نے جوناتھن این سنگم کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ سنگم کی بے وقت موت پر اُنھیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بے گناہوں کی موت سے ریاست کے استحکام کو بگاڑنے کی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ورکنگ پریسڈنٹ آف میگھالیہ کانگریس ونسنٹ پالا نے کہاکہ ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دکھ کی اِس گھڑی میں سنگما کے ارکان خاندان کے ساتھ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گارو نیشنل لبریشن آرمی اس علاقہ میں سرگرم ہے۔

TOPPOPULARRECENT