Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / این سی پی بدستور اپوزیشن کا حصہ ، اجلاس میں احتجاجاً عدم شرکت

این سی پی بدستور اپوزیشن کا حصہ ، اجلاس میں احتجاجاً عدم شرکت

گجرات میں احمد پٹیل کو ووٹ نہ دینے کانگریس کا الزام بے بنیاد ، مجید میمن کی وضاحت
ممبئی12اگست (سیاست ڈاٹ کام )ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کی صدرسونیا گاندھی کی جانب سے ملک کی 18حزب مخالف پارٹیوں کی اہم ترین میٹنگ سے شردپوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ) کی غیر حاضری کے بعد جاری چہ مہ گوئیوں کے درمیان این سی پی کے سنیئر لیڈراور راجیہ سبھا ممبر ایڈوکیٹ مجید میمن نے واضح طورپر اس کی تردید کی ہے بلکہ کہاکہ این سی پی ہرحال میں اپوزیشن کے ساتھ ہے ،لیکن میٹنگ میں بطوراحتجاج شرکت نہیں کی ہے ۔ایڈوکیٹ مجید میمن نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ این سی پی نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اپوزیشن کا رول بخوبی اداکیا ہے ،لیکن ہم نے کانگریس کے اس الزام پر بطوراحتجاج میٹنگ میں شرکت نہیں کی کہ گجرات میں حالیہ راجیہ سبھا الیکشن میں این سی پی نے کانگریس امیدوار احمد پٹیل کے حق میں ووٹ نہیں دیاہے ۔اورایسی بے بنیاد اور سراسر غلط خبریں اڑائی جارہی ہیں کہاین سی پی کا جھکاؤ برسراقتدار جماعت کی جانب ہے ۔البتہ یہ بیان بازی کے خلاف احتجاج کا نتیجہ ہے۔مجیدمیمن نے واضح طورپر کہا کہ گجرات کے راجیہ سبھا الیکشن میں احمد پٹیل کو کامیاب کرنے میں این سی پی نے اہم رول اداکیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT