Saturday , May 26 2018
Home / سیاسیات / این سی پی جے ڈی ایس سے اتحاد کیلئے کوشاں

این سی پی جے ڈی ایس سے اتحاد کیلئے کوشاں

جے ڈی ایس کا ہمدردانہ غور ، بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے اتحاد
بنگلورو 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر این سی پی شردپوار نے آج کہاکہ اُن کی پارٹی جے ڈی ایس سے جس کی قیادت سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کررہے ہیں، کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اتحاد کرنے کے لئے بات چیت کررہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ این سی پی کرناٹک میں محدود پیمانے پر موجود ہے۔ جے ڈی ایس کی مدد سے بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا جاسکتا ہے جیسا کہ کیرالا اور بعض دیگر ریاستوں میں کیا گیا ہے۔ جے ڈی ایس نے اُن کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی تجویز پر ہمدردانہ غور کیا تیقن دیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ صرف اتحاد کا معاملہ نہیں ہے۔ ہم اصل دھارے میں بھی متحد ہوں گے اور عوام کو تیقن دیتے ہیں کہ اُس کے بعد بھی متحد رہیں گے۔ کسی بھی نشست کے سلسلے میں مفاہمت نہیں کی جائے گی۔ اِس سوال پر کہ کیا وہ ایک عظیم اتحاد کرناٹک میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، اُنھوں نے کہاکہ ہر شہری کو آئندہ مہینوں میں ایسی ہی توقع ہے۔ اِس پریس کانفرنس میں صدر این سی پی شردپوار بھی موجود تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ میں نہیں جانتا کہ ہم کامیاب ہوں گے یا نہیں کیوں کہ ہم نے صرف جے ڈی ایس سے بات چیت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT