Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / این سی پی نشستوں کی تقسیم پرکانگریس کے جواب کی منتظر

این سی پی نشستوں کی تقسیم پرکانگریس کے جواب کی منتظر

ممبئی۔/19ستمبر ،( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات جو 15اکٹوبر کو منعقد شدنی ہیں کیلئے کل اعلامیہ جاری کیا جائے گا، وہیں این سی پی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی کانگریس کی جانب سے نشستوں کی تقسیم کے موضوع پر پیغام وصول ہونے کی منتظر ہے اور ساتھ ہی ساتھ پارٹی نے تمام انتخابی تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں

ممبئی۔/19ستمبر ،( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات جو 15اکٹوبر کو منعقد شدنی ہیں کیلئے کل اعلامیہ جاری کیا جائے گا، وہیں این سی پی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی کانگریس کی جانب سے نشستوں کی تقسیم کے موضوع پر پیغام وصول ہونے کی منتظر ہے اور ساتھ ہی ساتھ پارٹی نے تمام انتخابی تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں جس کیلئے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ باقی ہے۔ پارٹی کے ریاستی یونٹ صدر سنیل تتکارے نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ نشستوں کی تقسیم کے معاملہ کو جلد از جلد قطعیت دے لیکن ہمارے پیغام کے جواب میں کانگریس کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں ہوا ہے۔ہمیں توقع ہے کہ اس موضوع پر کانگریس کی جانب سے ہمیں ایک یا دو دن میں مدعو کیا جائے گا جس کے بعد ہی پرچہ نامزدگی کے ادخال کا عمل شروع ہوگا لیکن ساتھ ہی ساتھ ہم نے کانگریس پر مکمل انحصار نہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔یاد رہے کہ مفتی محمد اسمعیل کے علاوہ مقامی پارٹیوں کے قائدین نے بھی این سی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT