Saturday , January 20 2018
Home / Top Stories / این سی پی کونسلر نے 4 کیلو وزنی 1.4 کروڑ روپئے سونے کی شرٹ پہن کر سالگرہ منائی

این سی پی کونسلر نے 4 کیلو وزنی 1.4 کروڑ روپئے سونے کی شرٹ پہن کر سالگرہ منائی

ناسک 9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) شردپوار کی زیرقیادت این سی پی کے میونسپل کونسلر عوامی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں کیونکہ اُنھوں نے اپنی 45 ویں سالگرہ پر 1.40 کروڑ روپئے مالیتی چار کیلو وزنی سونے کی شرٹ پہنی۔ یئولا میونسپل کونسل کے نائب صدر پنکج پارکھ نے غیرمعمولی شرٹ زیب تن کرتے ہوئے کل اپنی سالگرہ منائی۔ اُنھوں نے کہاکہ بچپن ہی سے اُنھیں طلائی

ناسک 9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) شردپوار کی زیرقیادت این سی پی کے میونسپل کونسلر عوامی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں کیونکہ اُنھوں نے اپنی 45 ویں سالگرہ پر 1.40 کروڑ روپئے مالیتی چار کیلو وزنی سونے کی شرٹ پہنی۔ یئولا میونسپل کونسل کے نائب صدر پنکج پارکھ نے غیرمعمولی شرٹ زیب تن کرتے ہوئے کل اپنی سالگرہ منائی۔ اُنھوں نے کہاکہ بچپن ہی سے اُنھیں طلائی زیورات کا شوق رہا ہے۔ جب وہ پہلی جماعت میں تھے اُس وقت بھی سونے کی انگوٹھیاں اور چین پہنا کرتے تھے۔ اب وہ تقریباً دو کیلو وزنی زیورات پہنا کرتے ہیں۔ اُنھوں نے اپنی اِس سالگرہ کو یادگار بنانے کے لئے سونے کا شرٹ تیار کرایا۔ تقریباً 19 کاریگروں نے جون کے پہلے ہفتہ میں یہ کام شروع کیا اور اِس کے لئے تقریباً دو ماہ لگے۔

TOPPOPULARRECENT