Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / این سی پی کو کانگریس میں ضم کرنے کی دعوت

این سی پی کو کانگریس میں ضم کرنے کی دعوت

بی جے پی و شیو سینا سے مقابلہ کی کانگریس کی کوشش

بی جے پی و شیو سینا سے مقابلہ کی کانگریس کی کوشش

نئی دہلی 22 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسا لگتا ہے کہ مہاراشٹرا کی سیاست میں کوئی بڑی تبدیلی آنے والی ہے کیونکہ کانگریس پارٹی نے این سی پی سربراہ شرد پوار کو ان کی پارٹی کانگریس میں ضم کردینے کی دعوت دی ہے ۔ جاریہ سال کے اواخر میں مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات ہوسکتے ہیں اور کانگریس اور این سی پی ریاست میں بی جے پی ۔ شیوسینا کے چیلنج سے نمٹنے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے این سی پی کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کانگریس میں ضم کردیں۔ مہاراشٹرا میں چیف منسٹر پرتھوی راج چاوان کی تبدیلی کی بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ این سی پی سربراہ شرد پوار نے قبل ازیں کہا تھا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں دونوں پارٹیوں کی قیادت کریں۔ معلوم ہوا ہے کہ دہلی میں یہ بات چیت جاری ہے کہ کانگریس ۔ این سی پی انضمام کے بعد حکومت کی قیادت کس کو سونپی جائیگی کیونکہ این سی پی چیف منسٹر پرتھوی راج چاوان کے طرز کارکردگی پر شدید معترض ہے ۔ یہاں چیف منسٹر کی تبدیلی کیلئے بھی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT