Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / این سی پی کی جنتادل آر جے ڈی اتحاد سے دستبرداری

این سی پی کی جنتادل آر جے ڈی اتحاد سے دستبرداری

نئی دہلی ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں مخالف بی جے پی اتحاد کو آج اس وقت جھٹکا لگا جب شرد پوار کی این سی پی نے علحدگی کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ 243 نشستوں کے منجملہ پارٹی کو صرف 3 نشستیں ہی مختص کی گئی ہیں۔ این سی پی لیڈر طارق انور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قائدین کا ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ریاست میں تنہا انتخابی مقابلہ بھی کرسکتی ہے۔ طارق انور نے کہا کہ ہم جے ڈی یو ۔ آر جے ڈی ۔ کانگریس اتحاد کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن وہ این سی پی کو شامل کرنا نہیں چاہتے۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے پریس کانفرنس میں این سی پی کو 3 نشستیں دینے کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ این سی پی اتحاد میں شامل رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT