Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / این محمد فاروق ، آندھرا پردیش قانون ساز کونسل صدر نشین

این محمد فاروق ، آندھرا پردیش قانون ساز کونسل صدر نشین

حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے وعدے کو پورا کرتے ہوئے سابق وزیر این ایم ڈی فاروق کو آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کا صدر نشین بنانے کا سرکاری طور پر اعلان کیا ۔ نندیال کے ضمنی انتخابات کے دوران مسلمانوں سے ملاقات کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اے پی قانون ساز کونسل کا صدر نشین مسلم قائد کو بنانے کا وعدہ کیا تھا ۔ امراوتی میں منعقدہ پارٹی اضلاع صدور کے اجلاس میں چندرا بابو نائیڈو نے این ایم ڈی فاروق کو کونسل کا صدر نشین بنانے کا اعلان کیا ۔ تلگو دیشم کی تشکیل سے آج تک این محمد فاروق پارٹی کے بانی صدر این ٹی آر اور موجودہ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے این ایم ڈی فاروق وفادار رہے ہیں انہوں نے پارٹی کے ہر فیصلے کو قبول کیا اور انہیں جو بھی ذمہ داری دی گئی اس کو بخوبی نبھایا ۔ تلگو دیشم کی تشکیل کے بعد 1983 کے انتخابات میں سنجیوا ریڈی نے بحیثیت تلگو دیشم امیدوار اسمبلی حلقہ نندیال سے کامیابی حاصل کی ۔ اس کے دو سال بعد 1985 میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں این ٹی آر نے این ایم ڈی فاروق کو نندیال اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا ۔ پہلے الیکشن میں ہی این ایم ڈی فاروق کامیاب ہو کر اسمبلی میں قدم رکھا اور انہیں این ٹی آر نے اپنی کابینہ میں بھی شامل کیا ۔ 1989 میں شکست سے دوچار ہونے والے این ایم ڈی فاروق 1994 کے عام انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کی ۔ اور ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ۔ 1999 کے عام انتخابات میں تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ۔ اور چندرا بابو نائیڈو کی کابینہ میں شامل ہوئے ۔ 2004 کے انتخابات میں شکست سے دوچار ہوگئے ۔ 2009 کے عام انتخابات میں حلقہ لوک سبھا نندیال کے لیے بحیثیت تلگو دیشم امیدوار مقابلہ کرتے ہوئے شکست سے دوچار ہوگئے ۔ اسمبلی انتخابات میں نندیال سے 5 مرتبہ مقابلہ کیا اور تین مرتبہ کامیابی حاصل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT