Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / این ٹی آر خاندان میں پھر ایک بار سیاسی مخالفت میں شدت

این ٹی آر خاندان میں پھر ایک بار سیاسی مخالفت میں شدت

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل (این ایس ایس) این ٹی راما راؤ کی وراثت کا حق ہنوز اس خاندان کے ارکان میں تنازعہ کا باعث بنا ہوا ہے۔ آنجہانی اداکار سے سیاستداں بننے والے بانی تلگو دیشم کے خاندان میں سیاسی مخالفت بڑھتی جارہی ہے۔ اس بات کا ثبوت این ٹی آر کے فرزند اداکار این بالا کرشنا جو ہندوپور اسمبلی حلقہ سے تلگو دیشم امیدوار ہیں، اپنے بھائی ہری کرشنا کے خلاف تبصرے کر رہے ہیں۔ سابق راجیہ سبھا رکن ہری کرشنا کا حوالہ دیتے ہوئے جنہوں نے ریاست تقسیم کے خلاف بطور احتجاج استعفیٰ دیا ہے ، کہا کہ تلگو دیشم نے انہیں کافی اہمیت دی تھی لیکن این ٹی آر کی سیاسی میراث کے حق کے مسئلہ پر چندرا بابو نائیڈو اور ہری کرشنا کے درمیان سرد جنگ کے باعث انہیں ٹکٹ سے محروم کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT