Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / این ٹی آر گراؤنڈ میں حیدرآباد بک فیئر

این ٹی آر گراؤنڈ میں حیدرآباد بک فیئر

بچوں کے چار کتابوں کا رسم اجراء، ویدا کمار، جناردھن ریڈی و دیگر کی شرکت

حیدرآباد۔20جنوری(سیاست نیوز) حیدرآباد بک فیر 2018کے31ویں ایڈیشن میںبچوں کے لئے چار کتابوں کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔اے جہان اور ایس ٹی ای پی اے آر سی کی مشترکہ طور پر شائع کردہ کتابوں کی رسم اجراء تقریب کی نگرانی چیرمین تلنگانہ ریسورس سنٹر مسٹر ایم ویدا کمار نے کی جس میں وزیر اندرا کرن ریڈی‘ کمشنر بلدیہ گریٹر حیدرآباد جناردھن ریڈی‘ چیرمین حیدرآباد بک فیر جلوری گوری شنکر‘شریمتی نندنی نیر‘ کے چندرشیکھر موہن‘ سرینواسن راگھو‘ ڈاکٹر سارگم‘ پدمنی رنگا راجن بھی شامل رہے۔ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد بک فیر کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ کتابیں سماج کا آئینہ ہوتی ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ مصنف سماجی برائیوں اور سماج میںدرکار اصلاحات کو اپنے قلم کے ذریعہ کتاب کی شکل دیتا ہے۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ کتابیں تحریر کرنا معمولی کام نہیں ہے اس کے لئے مصنف کو سخت محنت کرنے پڑتی ہے ۔ انہوں نے نے منتظمین کی اس کوشش کو قابل ستائش قراردیا۔ چیرمین ٹی آر ایس مسٹر ویدا کمار نے تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے لسانی تہذیب کو تلنگانہ کا اٹوٹ حصہ قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے مصنفین اگر ہماری حقیقی تاریخ کو کتابوں کی شکل نہیںدیتے تو آنے والی نسلوں کے لئے تلنگانہ کی لسانی تہذیب کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہمارے لئے دشوار کن ہوجاتا۔ مسٹر ویدا کمار نے کہا کہ تلنگانہ کی مشترکہ لسانی تہذیب کی تصدیق بھی ہمارے مصنفین کی وجہ سے ہی ہوئی ہے۔ مسٹر ویدا کمار نے بتایا کہ تلنگانہ کی مشترکہ تہذیب پر مشتمل کتابوں کی وجہہ سے تلنگانہ تحریک کو ایک نئی جان ملی ہے۔ انہو ںنے تلنگانہ ریسورس سنٹر کی زیراشاعت کتابوں کا بھی اس موقع پر تذکرہ کیا۔ چیرمین حیدرآباد بک فیر مسٹر جلوری گوری شنکر نے بتایا کہ ہر سال حیدرآباد فیر منعقد کرتے ہیں تاکہ مصنفین اور ناشر اپنی کتابوں کی یہاں پر فروخت او رنمائش کرسکیں اور عوام کو بھی ان کتابوں سے قریب لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے تین سالوں میںحکومت تلنگانہ کی جانب سے بک فیر میںتعاون حاصل ہوا ہے۔ دس روزہ بک فیر کا این ٹی آر گراؤنڈ روبرو اندرا پارک پر منعقد ہوا جس کا افتتاح وزیرجگدیش ریڈی نے کیاتھا جو 28جنوری تک جاری رہے گی جس میں قومی سطح کے پبلشر ‘ رائٹرس‘ اور مصنفین کی کتابیں نمائش اور فروخت کے لئے رکھی گئیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT