Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی کے ایم بی بی ایس نتائج کی اجرائی

این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی کے ایم بی بی ایس نتائج کی اجرائی

حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت اینڈ سائنسیس وجئے واڑہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں منعقدہ ایم بی بی ایس ۔ پارٹ II کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ ڈاکٹر بھمیشور کنٹرولر آف ایگزامنیشنس ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت اینڈ سائنس نے یہ بات کہی اور بتایا کہ جاری کردہ نتائج کے کامیاب امیدواروں کے لئے جاریہ ماہ 28 مارچ سے ’’کمپلسری روٹیٹری انٹرن شپ‘‘ کا آغاز کیا جائے گا۔ انھوں نے واضح طور پر کہاکہ ڈبل ویلویشن کئے جانے کی وجہ سے نشانات الگ الگ (اسپلٹ) نہیں کئے جاسکتے۔ تاہم نشانات کی دوبارہ گنتی کروانے کے لئے ہر ایک مضمون کے لئے 2000 روپئے فیس آئندہ ماہ 7 اپریل تک ادا کرکے درخواست امیدوار داخل کرسکتے ہیں۔ کنٹرولر آف ایگزامنیشن نے بتایا کہ امتحانی نتائج اور تفصیلات کے لئے یونیورسٹی ویب سائیٹ پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT