Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / این پی ایس سے نمٹنے بینکنگ قواعد قانون کابینہ میں منظور، آج اعلان متوقع

این پی ایس سے نمٹنے بینکنگ قواعد قانون کابینہ میں منظور، آج اعلان متوقع

نئی دہلی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت عنقریب ایک آرڈیننس جاری کرتے ہوئے ریزرو بینک کو مؤثرانداز میں بینکنگ شعبہ میں بڑھتے ہوئے ناقص قرضوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے اختیارات دے گی۔ بینکنگ قواعد قانون کی دفعہ 35 میں ترمیم کی تجویز کو آج مرکزی کابینہ منظوری دے دی۔ یہ دفعہ ریزرو بینک کو اختیار دیتی ہیکہ عوام اور ڈپازٹ دہندوں کے دفعات میں بینکوں کے ڈائرکٹرس کو ہدایات دے سکے۔ کابینی اجلاس کے بعد مرکزی وزیرفینانس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بینکنگ شعبہ کے بارے میں حکومت زیادہ اہم فیصلے کرچکی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ایم پی ایزکا مسئلہ حل کرنے کے سلسلہ میں کئی دیگر مسائل جیسے خریداروں کی فراہمی اور حکمت عملی کے شرکاء ابھر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نیا قانون نہیں بنایا جارہا ہے۔ صرف قانون کی ایک دفعہ میں ترمیم کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT