Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / این چندرا بابونائیڈو کادورہ قزاقستان اور روس

این چندرا بابونائیڈو کادورہ قزاقستان اور روس

حیدرآباد6جولائی(سیاست نیوز)آندھراپردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے جلد ہی ایک اور بیرونی دورہ کریں گے ۔ چندرا بابو نائیڈو قزاقستان اور روس کا بیرونی دورہ کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے ۔ وہ دس رکنی وفد کی قیادت کریں گے ۔ یہ دورہ 9تا 14جولائی ہوگا ۔ یہ وفد روس کے ماسکو کے علاوہ سینٹ پیٹرس برگ اور دیگر علاقوں کا دورہ کرے گا اور سرمایہ کاری کو راغب کرے گا ۔ چندرا بابو نائیڈو روس میں بین الاقوامی صنعتی نمائش میں حصہ لیں گے ۔ ریاستی وزیر خزانہ وائی رام کرشنوڈو ‘ سینئر آئی اے ایس افسران ستیش چندرا ‘ جی سائی پرساد ‘ اجئے جین اور دوسرے بیرونی ممالک جانے والے اس وفد میں شامل ہوں گے ۔ حال ہی میں چندرا بابو نائیڈو نے چین کا دورہ کرتے ہوئے 60ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو راغب کیا تھا اور ریاست میں صنعتی یونٹس کے قیام کیلئے چین کی صنعتوں کو دعوت دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT