Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / این ڈی اے اور اپوزیشن سے مساویانہ دوری برقرار : کویتا

این ڈی اے اور اپوزیشن سے مساویانہ دوری برقرار : کویتا

حیدرآباد۔23فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر کی دختر اور نظام آباد کی ٹی آر ایس رکن لوک سبھا کے کویتا نے آج کہا کہ مرکز میں ان کی پارٹی ٹی آر ایس حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں سے یکساں دوری برقرار رکھے گی ۔ تاہم مسائل کی بنیاد پر این ڈی اے حکومت کی تائید کی جائے گی ۔ کویتا نے کہا کہ ’’ مودی حکومت کے ان تمام پروگراموں کی ہم تائید کریں گے جن سے عوام کو فائدہ پہنچ سکتاہے ‘‘ ۔ کویتا نے امید ظاہر کی کہ مرکز کے عام بجٹ میں اور ریلوے بجٹ میں ریاست تلنگانہ کو اُس کا مستحقہ حصہ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مسائل کی یکسوئی کیلئے مرکزپر دباؤ ڈالا جائے گا

TOPPOPULARRECENT