Wednesday , December 19 2018

این ڈی اے برسر اقتدار آتے ہی سیاسی دلال غائب

نئی دہلی۔/21مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سالہ جشن منانے سے عین قبل این ڈی اے حکومت نے آج اپوزیشن کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ وہ عوام دشمن ہے اور کہا کہ نریندر مودی حکومت ترقی اور سماجی انصاف پر ایقان رکھتی ہے اور یو پی اے دور حکومت میں سرمایہ داروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کا جو سلسلہ تھا اسے ختم کردیا گیا ۔ وزیر ٹیلی کام مسٹر روی شنکر پرساد نے آج

نئی دہلی۔/21مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سالہ جشن منانے سے عین قبل این ڈی اے حکومت نے آج اپوزیشن کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ وہ عوام دشمن ہے اور کہا کہ نریندر مودی حکومت ترقی اور سماجی انصاف پر ایقان رکھتی ہے اور یو پی اے دور حکومت میں سرمایہ داروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کا جو سلسلہ تھا اسے ختم کردیا گیا ۔ وزیر ٹیلی کام مسٹر روی شنکر پرساد نے آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال قبل جب سے بی جے پی کی زیر قیادت حکومت برسر اقتدار آئی ہے اس وقت سے اقتدار کی راہداریوں اور درمیانی آدمی (بروکرس) دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور یو پی اے دور حکومت میں اکثر یہ دیکھا جاتا تھا کہ پالیسی ساز فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے لئے سیاسی قائدین ، وزراء کو سفارشی مکتوب پیش کرتے تھے۔

این ڈی اے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر نیوز چینل ’ آج تک ‘ کے زیر اہتمام مذاکرہ میں حصہ لیتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے الزام عائد کیا کہ حکومت خود نمائی اور خود ستائی کا شکار ہے اور کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ اب تک جو بھی کام بشمول وزیر اعظم کے بیرونی دورے کئے گئے پہلی مرتبہ انجام دیئے گئے ہیں ۔

یہ نشاندہی کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے اجتماع میں ایک بھی مرکزی وزیر نے شرکت نہیں کی جو کہ انتہائی شرمناک ہے۔یہ دریافت کئے جانے پر کہ آیا مودی کابینہ میں وزراء کی لب کشائی کی اجازت دیتے ہیں، وزیر کیمیکل اینڈ فرٹیلائزرس مسٹر اننت کمار نے کہا کہ ہم حقائق سے راہ فراری اختیار نہیں کرتے ، اس الزام پر کہ وزیر اعظم نے تمام اختیارات کو مرکوز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ہمیشہ جدید خیالات اور تدابیر کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کابینہ میں ہر ایک سے رائے مشورہ کرتے ہیں۔ کانگریس کی جانب سے این ڈی اے حکومت کو سوٹ بوٹ کی سرکار کہنے پر جوابی وار کرتے ہوئے مسٹر اننت کمار نے کہا کہ پیشرو یو پی اے حکومت ’ جھوٹ اور لوٹ ‘ کی سرکار تھی جبکہ بی جے پی حکومت گھپلوں اور دھاندلیوں سے پاک اور دیانتدار سرکار ہے۔ مرکز کی جانب سے شروع کی گئی سماجی سلامتی اسکیم کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن یہ پروپگنڈہ کررہی ہے کہ این ڈی اے کسان دشمن ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ہے لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا کیونکہ بنیادی سطح پر عوام، مودی حکومت کی پالیسیوں کے ساتھ ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ نوجوانوں کو فراہمی روزگار کیلئے بھاگلپور، دیوریہ، چھاپرا جیسے چھوٹے ٹاؤنس میں حکومت کال سنٹرس قائم کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT