Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / این ڈی اے برسر اقتدار آنے پر وڈرا کو جیل ہوگی :اوما بھارتی

این ڈی اے برسر اقتدار آنے پر وڈرا کو جیل ہوگی :اوما بھارتی

جھانسی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)برسر اقتدار آنے پر انتقامی سیاست نہ کرنے کے بی جے پی کے تیقن کے باوجود اوما بھارتی نے کہا کہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا این ڈی اے کے برسر اقتدار آنے کی صورت میں جیل میں ہوں گے۔ انہو ںنے الزام عائد کیا کہ وڈرا نے تمام معیاروں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیسے کمائے ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ صرف سونیا گاندھی کے د

جھانسی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)برسر اقتدار آنے پر انتقامی سیاست نہ کرنے کے بی جے پی کے تیقن کے باوجود اوما بھارتی نے کہا کہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا این ڈی اے کے برسر اقتدار آنے کی صورت میں جیل میں ہوں گے۔ انہو ںنے الزام عائد کیا کہ وڈرا نے تمام معیاروں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیسے کمائے ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ صرف سونیا گاندھی کے داماد ہونے کی وجہ سے کانگریس زیر قیادت تمام ریاستی حکومتیں ان سے خوفزدہ ہیں۔ مرکزی وزراء پر بھی ان کا دباو ہے ۔ انہوں نے تمام اصول اور معیار توڑتے ہوئے رقم کمائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ان پر برہم ہوگی لیکن اگر اقتدار ان کو حاصل ہوجائے تو وہ ’’جمائی بابو‘‘ کو جیل بھیج دیں گی۔جاریہ ماہ یہ دوسری بار ہے جبکہ اوما بھارتی نے اس قسم کا بیان دیا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ وڈرا کئی جھوٹی باتوں میں ملوث ہیںاور اگر بی جے پی برسر اقتدار آجائیں تو وہ جیل میں ہوں گے ۔ مودی نے حال ہی میں کہا تھا کہ بی جے پی برسر اقتدار آنے پر انتخابی سیاست نہیں کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT