Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / این ڈی اے حکومت ان کو نشانہ بنارہی ہے جو اُن کے نظریہ پر عمل نہیں کرتے :کانگریس قائد جیوترآدتیہ سندھیا

این ڈی اے حکومت ان کو نشانہ بنارہی ہے جو اُن کے نظریہ پر عمل نہیں کرتے :کانگریس قائد جیوترآدتیہ سندھیا

شیوپوری( مدھیہ پردیش) 6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس قائد اور سابق مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے آج بی جے پی کی مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ایسے لوگوں کو چن چن کر نشانہ بنارہی ہے جو اس کے نظریہ سے اتفاق نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری مرکزی حکومت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جے این یو مسئلہ پر نوجوانوں کی مخالف ہے ۔اگر حکومت اسی طرح کوڑا لہراتی رہے تو نوجوان باہر جانے کا اور پیشرفت کرنے کا راستہ ڈھونڈ لیں گے ۔ کانگریس کے لوک سبھا میں چیف وھپ جیوتر آدتیہ سندھیا ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عملی اعتبار سے موجودہ مرکزی حکومت نے آزادی اظہار پر امتناع عائد کردیا ہے اور ان بے قصور افراد کو نشانہ بنارہی ہے جو اُس کی ناانصافی کے خلاف احتجاج کرتے ہیں ۔ کانگریس پر مودی کے حالیہ درپردہ تنقیدی بیان پر انہوں نے کہا کہ مودی کا تبصرہ درحقیقت اُن کی پارٹی اور کابینہ پر تھا جو گذشتہ دو سال سے کوئی بھی کارنامہ انجام نہیں دے سکی ۔ بعض لوگ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ یہ حکومت فروغ نہیں پاسکتی اس لئے وہ اس بات کو سمجھنے میں تاخیر کرنے کا بہانہ کرتے ہیں ۔ مودی نے کسی کا نام لئے بغیر راہول گاندھی پر تنقید کی تھی ۔ سندھیا نے کہا کہ حکومت قوم دشمن نعرہ بازی کرنے والوں کو گرفتار کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT