Tuesday , September 18 2018
Home / سیاسیات / این ڈی اے حکومت سارک کے احیاء کی پابند : راجناتھ

این ڈی اے حکومت سارک کے احیاء کی پابند : راجناتھ

نئی دہلی ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مرکز کی این ڈی اے حکومت سارک کے احیاء کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کردے گی تاکہ اس خطہ میں موثر روابط و اشتراک کو مستحکم کیا جاسکے ۔ نیپال کی راجدھانی کھٹمنڈو میں سارک وزرائے داخلہ کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سارک ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے جہاں ارکان ممالک جنوبی ایشیاء میں اپنی عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کے مواقع حاصل کرتے ہیں اور اپنے آپ کو خود کفیل بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے دورہ نیپال سے کافی توقعات وابستہ ہیں جہاں علاقائی سیکوریٹی اور خوشحالی کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پروٹوکول کی ستائش کی جب انہوں نے اپنی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے تمام سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا تھا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی حکومت اپنے قریبی پڑوسی ممالک اور تمام سارک ممالک کے تئیں کس قدر سنجیدہ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT