Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / این ڈی اے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ

این ڈی اے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ

چینائی ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر ایم ڈی ایم کے بانی وائیکو نے آج بی جے پی کا صفایا کردینے پر ارویند کجریوال کی پارٹی کو مبارکباد پیش کی ۔ اور نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک خاموش جمہوری انقلاب برپا کردیا ہ

چینائی ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر ایم ڈی ایم کے بانی وائیکو نے آج بی جے پی کا صفایا کردینے پر ارویند کجریوال کی پارٹی کو مبارکباد پیش کی ۔ اور نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک خاموش جمہوری انقلاب برپا کردیا ہے ۔ ہندوتوا طاقتوں اور مودی حکومت کو سبق سکھایا ہے جنہیں ان کی تائید حاصل تھی ۔ این ڈی اے حکومت پر ہندوستانی اور غیر ملکی کارپوریٹ اداروں کے مفاد میں کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مسٹر وائیکو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عام آدمی بھی جمہوریت کا تاج پہن سکتا ہے جب کہ عوام نے بی جے پی حکومت کو صرف 8 ماہ کے عرصہ میں مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت عوام کی تائید سے محروم ہوگئی ہے لہذا ہندوستانی جمہوریت کی عظمت میں اضافہ کے لیے اقتدار سے سبکدوش ہوجائے اور از سر نو انتخابات کروائے جائیں کیوں کہ دہلی کے انتخابی نتائج کے بعد ملک میں غیر متوقع حالات غالب آگئے ہیں ۔ ہندوتوا طاقتوں کی سرگرمیوں بشمول مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کے منادر کی تعمیر پرتنقید کرتے ہوئے MDMK لیڈر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو فاشزم کے نتائج بھگتنے پڑے ۔ انہوں نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تمام ترقی پسند جمہوری طاقتوں کو مودی حکومت کی بیدخلی کے لیے متحد ہوجانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT