Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / این ڈی اے حکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ

این ڈی اے حکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ

سرحد پر دراندازی میں بھی کمی ، وزیر دفاع منوہر پاریکر کا بیان
حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (پی ٹی آئی)وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ این ڈی اے حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سرحد پر دراندازی کے واقعات بھی کم ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کے حوصلے پست کرتے ہوئے حکومت نے سخت اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اگر گزشتہ 10 سال کا ڈاٹا کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت کے برسراقتدار آنے پر سرحد پر دراندازی کے واقعات بھی کم ہوئے ہیں۔ سرحد پر دراندازی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ حکومت کی بار بار کی وارننگ کے باوجود پڑوسی ملک سے دراندازی کی کوشش کی جارہی ہے، پاریکر نے کہا کہ ہم نے دراندازوں کی کوششوں کو پسپا کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT