Tuesday , September 18 2018
Home / سیاسیات / این ڈی اے حکومت کا عروج ‘ بہار انتخابات میں آر جے ڈی ۔ جے ڈی یو اتحاد کی وجہ : بی جے پی

این ڈی اے حکومت کا عروج ‘ بہار انتخابات میں آر جے ڈی ۔ جے ڈی یو اتحاد کی وجہ : بی جے پی

نئی دہلی ۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج کہا کہ بہار میں این ڈی اے حکومت کے عروج کی وجہ سے آر جے ڈی اور جے ڈی یو نے باہم اتحاد کر کے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بی جے پی نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کا کانگریس سے اتحاد اسی عروج اور مجبور کردینے والے حالات کا نتیجہ ہے ۔ قبل ازیں لالو پرساد یادو نے نتیش کمار پر بہار میں ’’ جنگل راج ‘‘ قائم کرنے کا الزام عائد کیا تھا لیکن اب وہی ان سے اتحاد کررہے ہیں ۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ ان کے باہم اتحاد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہار میں ایک بار پھر بی جے پی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ دونوں پارٹیاں اُس سے خوفزدہ ہیں ۔ نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ نتیش کمار بہاری عوام کے دل جیتنے میں کامیاب نہ ہوتے اور اتنے مقبول نہ ہوتے اگر وہ کانگریس کے کرپشن میں ملوث ہوتے اور لالو پرساد کے جنگل راج میں شامل ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ خود ان کے دور اقتدار میں ان پر ناقص حکمرانی کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ کانگریس اور آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد کر کے بھی نتیش کمار بہاری عوام کے دل نہیں جیت سکیں گے اور نہ کامیابی حاصل کرسکیں گے

TOPPOPULARRECENT