این ڈی اے حکومت کیخلاف 15 روزہ ملک گیر احتجاج کرنے سی پی آئی ایم کا اعلان

نئی دہلی ۔ 8 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی پر زرعی بحران کی وجہ بننے کا الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج اعلان کیا کہ ملک گیر احتجاج مرکزی حکومت کیخلاف ماہ اگسٹ میں 15 دن تک کیا جائے گا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے حکومت نے پر تنقید کی کہ معاشی بحران دن بہ دن ابتر ہوتا جارہا ہے ،

نئی دہلی ۔ 8 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی پر زرعی بحران کی وجہ بننے کا الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج اعلان کیا کہ ملک گیر احتجاج مرکزی حکومت کیخلاف ماہ اگسٹ میں 15 دن تک کیا جائے گا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے حکومت نے پر تنقید کی کہ معاشی بحران دن بہ دن ابتر ہوتا جارہا ہے ، فرقہ وارانہ خطوط پر صف آرائی جاری ہے ۔ پارلیمانی جمہوریت کے معیاروں کی اہمیت کم کی جارہی ہے اس لئے ملک گیر سطح پر یکم اگسٹ سے 14 اگسٹ تک ملک گیر احتجاج کا منصوبہ بنایا گیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ سی پی آئی ایم سیاسی طورپر موجودہ صورتحال میں مداخلت کرے گی اور عوام کی طاقت کے ذریعہ اس احتجاج کو ایک تحریک میں تبدیل کرے گی تاکہ حکومت پر عوامی مفادات اور اُن کے روزگار کی مخالف پالیسیوں کو برعکس کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالا جاسکے ۔ یچوری نے کہاکہ یہ 15 روزہ مہم طمانیت روزگار اسکیم کیلئے مختص کی جانے والی رقومات میں زبردست تخفیف اور مرکز کی جانب سے ملک کی صیانت کی اہمیت کم کرنے جیسے مسائل کی طرف توجہ مبذول کروانا ہوگا ۔ راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ 2 سپٹمبر کی عام ہڑتال کی تائید کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT