Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / این ڈی اے حکومت کی چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی جانب سے مذمت

این ڈی اے حکومت کی چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی جانب سے مذمت

پٹنہ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی تائید کرتے ہوئے چیف منسٹر کے دفتر پر سی بی آئی کے دھاوے کی مذمت کی اور کہاکہ یہ مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان تعلقات کی ’’بے حرمتی‘‘ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ حیرت کی بات نہیں ہے بلکہ یہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ مرکز اور ریاست کے درمیان تعلقات کی بے حرمتی ہوئی ہے۔ وہ پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ ہمارا وفاقی ڈھانچہ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔ اس لئے کوئی بھی قدم اُٹھانے سے پہلے اِس پر انتہائی احتیاط سے غور کرلینا چاہئے۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور چیف منسٹر دہلی کجریوال کے درمیان انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT