Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / این ڈی اے حکومت کے دلت حامی اقدامات

این ڈی اے حکومت کے دلت حامی اقدامات

نئی دہلی ۔ 12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی حلیف لوک جن شکتی پارٹی نے آج کہا کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں کے عوام سے ربط پیدا کر کے حکومت کے دلت حامی اقدامات اجاگر کرے گی ۔ کیونکہ برسراقتدار این ڈی اے اپنی آئندہ سال لوک سبھا انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کررہا ہے ۔ ایل جے پی کے سکریٹری جنرل عبدالخالق نے کہا کہ رام ولاس پاسوان زیر قیادت پارٹی کئی ریاستوں میں تقریبات منعقد کرے گی ۔ یو پی ‘ راجستھان ‘ ہریانہ اور دیگر کئی ریاستوں بشمول کرناٹک میں تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT