Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / این ڈی اے حکومت 2015 ء تک نئی تعلیمی پالیسی لائے گی : سمرتی ایرانی

این ڈی اے حکومت 2015 ء تک نئی تعلیمی پالیسی لائے گی : سمرتی ایرانی

وارانسی ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج کہا کہ این ڈی اے حکومت ایک نئی تعلیمی پالیسی وضع کررہی ہے ۔ تعلیم میں موجودہ خامیوں کو دور کرتے ہوئے اسے بہتر سے بہتر بنایا جائے گا ۔ تعلیم کو سماج کے تمام طبقات کے لئے آسان رسانی کے قابل بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی پالیسی توقع ہے کہ آئندہ سال وضع کی

وارانسی ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج کہا کہ این ڈی اے حکومت ایک نئی تعلیمی پالیسی وضع کررہی ہے ۔ تعلیم میں موجودہ خامیوں کو دور کرتے ہوئے اسے بہتر سے بہتر بنایا جائے گا ۔ تعلیم کو سماج کے تمام طبقات کے لئے آسان رسانی کے قابل بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی پالیسی توقع ہے کہ آئندہ سال وضع کی جائے گی ۔ ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ تعلیمی پالیسیوں سے زیادہ سے زیادہ خرابیوں کو ہٹادیں اور اسے موثر و آسان بنائیں ۔ ماہرین کی مدد سے تیار کی جانے والی تعلیمی پالیسی سے عام آدمی کو بھی حصول تعلیم میں آسانی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT