Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / این ڈی اے سے علیحدہ ہونے کا سوال ہی نہیں:اپیندر

این ڈی اے سے علیحدہ ہونے کا سوال ہی نہیں:اپیندر

اورنگ آباد 15فروری (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لوک ستہ پارٹی (ٓآر ایل ایس پی) کے صدر اور مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت اوپیندر کشواہا نے ان کی پارٹی کے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ساتھ اتحاد بنانے کی قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے آج واضح کیا کہ وہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے مضبوط ستون ہیں اور اس سے الگ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مسٹر کشواہا نے یو این آئی سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا ”وہ این ڈی اے میں ہیں اور آگے بھی اس میں بنے رہیں گے ۔ انہوں نے این ڈی سے آر ایل ایس پی کے مبینہ تعلقات کے پیش نظر قیاس آرائیوں کو بے معنی بتایا اور کہا کہ ایسی بحث کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ این ڈی اے کے مضبوط ستون ہیں اور اس سے علاحدہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا”۔آر ایل ایس پی صدر نے کہا کہ بہار میں لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی کی دو سیٹوں پر 11 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں این ڈی اے تینوں سیٹیں جیتے گی ۔

TOPPOPULARRECENT