Monday , May 28 2018
Home / Top Stories / این ڈی اے میں شامل شیو سینا نے نیراؤ مودی اسکینڈل پر ظاہر کی برہمی۔ ویڈیو

این ڈی اے میں شامل شیو سینا نے نیراؤ مودی اسکینڈل پر ظاہر کی برہمی۔ ویڈیو

مرکزی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف مسلسل ناراضگی ظاہر کرنے والی شیو سینا کے لیڈر سنجے روات نے آج تک نیوز چینل سے خصوصی بات چیت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کارپوریٹس اسکینڈل اور اسکامس کے ذریعہ برسراقتدار بی جے پی کے لئے پیسہ اکٹھاکررہے ہیں۔

سنجے روات نے کہاکہ اگر یہ کانگریس کے دور میں ہوتا تو وبال مچادیاجاتا مگر بی جے پی اور خاص طور پر’نہ کھاؤں گا اور نہ کھانے دونگا ‘ کا نعرے لگانے والے وزیر اعظم نریندر مودی کی ناک کے سامنے سے گیارہ ہزار کروڑ کا فرا ڈ کرنے کے بعد خاموشی قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب نیشنل بینک میں کروڑ ہا روپیوں کا اسکینڈل ہوا ہے اس کے بعد انفورسمنٹ ‘ سی بی ائی‘ اور اے سی بی متحرک ہوئی اور دھاوے کرتے ہوئے کچھ جائیدادیں‘ زیوارت‘ گاڑیاں ضبط کی مگر اسکینڈل سے قبل کاروائی نہیں کی ہے۔

جبکہ دوہزار روپئے ک قرض ادا نہ کرنے پر ایک کسان کواس قدر ہراساں کیاجاتا ہے کہ وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔سنجے روات کا مکمل انٹریو پیش ہے

TOPPOPULARRECENT