Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / این ڈی اے میں شمولیت کے لیے نتیش کو امیت شاہ کی دعوت

این ڈی اے میں شمولیت کے لیے نتیش کو امیت شاہ کی دعوت

نئی دہلی ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے بہار کے چیف منسٹر اور جے ڈی ( یو ) کے صدر نتیش کمار کو اس ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے زعفرانی جماعت سے مفاہمت کرلینے کے بعد اب حکمراں این ڈی اے میں شمولیت کی دعوت دی ہے ۔ امیت شاہ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’ مئیں نے گدشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر جے ڈی ( یو ) کے صدر نتیش کمار سے ملاقات کی ۔ میں نے جے ڈی ( یو ) کو این ڈی اے میں شمولیت کی دعوت دی ‘ ۔ باور کیا جاتا ہے کہ بہار کی سیاسی جماعت جے ڈی ( یو ) 19 اگست کو منعقد شدنی اپنی قومی عاملہ کے پٹنہ میں منعقد شدنی اجلاس میں این ڈی اے میں شمولیت کی تجویز کی توثیق کرے گی ۔ اس سوال پر کہ آیا جے ڈی ( یو ) بھی مودی کابینہ میں شامل ہوگی ۔ اس پارٹی کے ایک لیڈر نے جواب دیا کہ اس قسم کا کوئی بھی فیصلہ فطری بات ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ’ بہار میں جب ہم حکومت میں ایک ساتھ ہیں تو یہ امر فطری ہوگا کہ ہماری جماعت بھی مرکزی حکومت میں شامل ہوگی ‘ ۔۔

TOPPOPULARRECENT