Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملے گی

این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملے گی

نئی دہلی /14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں 195 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ایسے میں این ڈی اے کو حکومت بنانے کے لئے قطعی اکثریت نہیں ملے گی، اسے 43 نشستوں کی ضرورت ہوگی۔ پول سروے میں بتایا گیا ہے کہ یو پی اے کو صرف 129 نشستوں پر کامیابی مل رہی ہے، جس میں کانگریس کو صرف 106 نشستوں پر کامیابی ملے گی، جب کہ این

نئی دہلی /14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں 195 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ایسے میں این ڈی اے کو حکومت بنانے کے لئے قطعی اکثریت نہیں ملے گی، اسے 43 نشستوں کی ضرورت ہوگی۔ پول سروے میں بتایا گیا ہے کہ یو پی اے کو صرف 129 نشستوں پر کامیابی مل رہی ہے، جس میں کانگریس کو صرف 106 نشستوں پر کامیابی ملے گی، جب کہ این ڈی اے کو 229 نشستیں ملیں گی، جسے 272 کی سادہ اکثریت کے لئے 43 نشستوں کی ضرورت ہوگی۔ این ڈی ٹی وی ہنس ریسرچ سروے میں بتایا گیا ہے کہ متبادل محاذ کو 55 نشستیں ملیں گی، جب کہ دیگر پارٹیوں کو 543 رکنی لوک سبھا میں 130 نشستیں حاصل ہوں گی۔

آئندہ ماہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار مودی کو 42 فیصد ووٹ مل رہے ہیں۔ بی جے پی کو سب سے زیادہ فائدہ اتر پردیش میں ہوگا، جہاں سروے میں بتایا گیا ہے کہ 80 نشستوں کے منجملہ بی جے پی 40 نشستیں حاصل کرے گی، جب کہ اس ریاست سے بی جے پی کو صرف 10 نشستیں ملی تھیں۔ حکمراں سماج وادی پارٹی کو صرف 13 حلقوں میں کامیابی ملے گی، اسے 10 نشستوں کا نقصان ہوگا۔ کانگریس اور آر ایٍل ڈی کو 12 نشستیں مل رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT