Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / این ڈی اے کو واضح اکثریت ، یو پی میں بہتر مظاہرہ :اوپنین پول

این ڈی اے کو واضح اکثریت ، یو پی میں بہتر مظاہرہ :اوپنین پول

نئی دہلی ۔ 14 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )اوپنین پول میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ این ڈی ٹی وی کیلئے ہنسا ریسرچ نے یہ سروے کیا ہے جس میں 543 لوک سبھا نشستوں کے منجملہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو 275 پر کامیابی ظاہر کی گئی ہے ۔ کا نگریس زیرقیادت یو پی اے کو صرف 111 نشستوں اور مابقی دیگر کو 157 پر کامیابی ملے گی ۔ بی جے پی226 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی جبکہ کانگریس کی تعداد کم ہوکر 92 ہوجائے گی ۔ سروے میں یہ پیش قیاسی کی گئی ہے کہ بی جے پی 34.5 فیصد ووٹ حاصل کرے گی اور کانگریس کو 25.6 فیصد ووٹ حاصل ہوں گے ۔ اترپردیش میں بی جے پی کا بہترین مظاہرہ ہوگا اور وہ ریاست کی 80 پارلیمانی نشستوں کے منجملہ 50 سے زائد پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ اس اہم ترین ریاست میں اُسے 51 نشستیں ملیں گی جو گزشتہ 2009 ء انتخابات کے مقابلے 10 زیادہ ہیں۔ تازہ اوپنین پول کے مطابق اترپردیش میں کانگریس ارکان کی تعداد کم ہوکر صرف 5 رہ جائے گی ۔ 2009 ء میں اُس نے 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ ملائم سنگھ یادو کی سماج وادی پارٹی کو 14 نشستوں پر کامیابی ملے گی جب کہ 2009ء میں اُس نے 23 پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی بھی صرف 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی جو گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے مقابلے نصف سے بھی کم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT