Monday , February 19 2018
Home / دنیا / این ڈی اے کے غیر بی جے پی ارکان کو نظرانداز کرنے کانگریس کا مودی حکومت پر الزام

این ڈی اے کے غیر بی جے پی ارکان کو نظرانداز کرنے کانگریس کا مودی حکومت پر الزام

ایزال ۔ 10 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر قائد سی پی جوشی نے آج الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے غیربی جے پی حلیف ارکان کو نظرانداز کررہے ہیں ۔ کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری جوشی نے وزیراعظم پر پارلیمانی جمہوریت کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا اور کہاکہ 2014 ء میں برسراقتدار آنے کے فوری بعد انھوں نے جمہوریت کی خلاف ورزی شروع کردی تھی ۔ این ڈی اے میں بی جے پی کے انتخابی اتحادیوں کو وزیراعظم کی جانب سے نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ مرکز کی حکومت نہ صرف این ڈی اے حکومت کے بجائے مودی حکومت کے نام سے مشہور ہے بلکہ این ڈی اے کے غیر بی جے پی حلیف بھی وزیراعظم کی بے التفاتی کا شکار ہیں۔ وہ کانگریس پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت آر ایس ایس کے تحت کام کررہی ہے اور اقلیتوں کے خلاف مذہبی مقدموں میں اقلیتوں کو ملوث کررہی ہے ۔ انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کسی ڈکٹیٹر کی حکومت کے مماثل ہے اور سیکولر دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ اس حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنا ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT