Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / این ڈی تیواری کو کانگریس نے ٹکٹ نہیں دیا

این ڈی تیواری کو کانگریس نے ٹکٹ نہیں دیا

لکھنو ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر نارائن دت تیواری اتراکھنڈ کے نینی تال لوک سبھا حلقہ سے انتخابات نہیں لڑیں گے ۔ ان کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی جس کے مطابق اترا کھنڈ اور اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے پارٹی سے درخواست کی تھی کہ انہیں آخری بار انتخابات لڑنے کی اجازت دی جائے ۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے بیٹے روہت ش

لکھنو ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر نارائن دت تیواری اتراکھنڈ کے نینی تال لوک سبھا حلقہ سے انتخابات نہیں لڑیں گے ۔ ان کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی جس کے مطابق اترا کھنڈ اور اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے پارٹی سے درخواست کی تھی کہ انہیں آخری بار انتخابات لڑنے کی اجازت دی جائے ۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے بیٹے روہت شیکھر کے لئے بھی پارٹی قیادت سے درخواست کی تھی کہ ان کو (روہت) انتخابی ٹکٹ دیا جائے لیکن پارٹی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

انہوں نے اپنے قریبی رفقاء سے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے نینی تال کے رائے دہندوں پر چھوڑدیا ہے اور اپنے آپ کو انتخابی دوڑ سے علحدہ کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب تو یہ فیصلہ اتراکھنڈ کے عوام کریں گے کہ آیا ایک ایسی پارٹی جس کی میں نے عمر بھر خدمت کی ، اس نے میرے ساتھ دھوکہ کیا یا نہیں ؟ 88 سالہ تیواری نے ایک طویل سیاسی زندگی گزاری جہاں انہوں نے عوامی زندگی میں بحیثیت مرکزی وزیر، وزیر اعلیٰ اور گورنر اپنی بیش بہا حدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو آج بھی ان کا احترام کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT