Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / این کرن کمار ریڈی کے چھوٹے بھائی تلگو دیشم میں شامل

این کرن کمار ریڈی کے چھوٹے بھائی تلگو دیشم میں شامل

امراوتی ۔ 23 نومبر (پی ٹی آئی)سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش این کرن کمار ریڈی کے چھوٹے بھائی کشور کمار ریڈی نے حکمراں تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع چتور کے نلاری اور نارا خاندان میں دیرینہ سیاسی مخاصمت بالآخر خاتمہ ہوگیا۔ تلگو دیشم پارٹی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے شال اُڑھاکر کشور کمار ریڈی کا خیرمقدم کیا۔ کشور کمار ریڈی نے 2014ء انتخابات میں پائلیر اسمبلی حلقہ سے جئے سمکھیا آندھرا پارٹی امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا اور انہیں شکست ہوئی تھی۔ پائلیر اسمبلی حلقہ کئی دہوں سے نلاری خاندان کا طاقتور گڑھ ہے اور کشور کمار ریڈی کی تلگو دیشم میں شمولیت سے پارٹی کو نئی جہت ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT