Sunday , September 23 2018
Home / تجارت / این کنونشن میں Trendz کی نمائش

این کنونشن میں Trendz کی نمائش

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ٹالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ پریا نائڈو ، چرشما شری کو اور مس پلانٹ انڈیا رشمی ٹھاکر نے یہاں این کنونشن شلپارامم مادھا پور میں سہ روزہ ٹرینڈز ویواہ ایگزیبیشن کا رسمی طور پر افتتاح کیا ۔ نمائش کے اہتمام پر مہمان خصوصی پریہ ، چرشما اور رشمی نے خوشنودی کا اظہار کیا اور کہا کہ نمائش میں ہمہ قسم کے ڈیزائن والی ساڑیاں اور خصوصی زیوارات کا ذخیرہ ہے ۔ نمائش میں 50 ہزار سے زائد ڈیزائن والی ساڑیوں کے علاوہ جیویلری اور دیگر ہمہ قسم کی اشیاء کا ذخیرہ ہے ۔ نمائش کا اہتمام شانتی کاتی راون نے کیا اور بتایا کہ نمائش میں کل ہند سطح کے لائف اسٹائل سے تعلق رکھنے والے ہوم ڈیکورس ، بچوں کے ملبوسات اور دیگر اشیاء ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش 16 فروری تک جاری رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT