Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / این کے سنگھ کا جے ڈی ( یو ) سے ترک تعلق بی جے پی میں امکانی شمولیت

این کے سنگھ کا جے ڈی ( یو ) سے ترک تعلق بی جے پی میں امکانی شمولیت

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جے ڈی ( یو ) ایم پی این کے سنگھ نے آج ان قیاس آرائیوں کے دوران پارٹی سے ترک تعلق کرلیا کہ وہ عنقریب بی جے پی میں شامل ہوں گے۔73 سالہ سنگھ ایک سابق بیورو کریٹ ہیں جن کی راجیہ سبھا کی رکنیت کی میعاد عنقریب اختتام پذیر ہونے والی ہے، نے جے ڈی ( یو ) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اسی ٹکٹ پر بیت المعمرین کے لئے منت

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جے ڈی ( یو ) ایم پی این کے سنگھ نے آج ان قیاس آرائیوں کے دوران پارٹی سے ترک تعلق کرلیا کہ وہ عنقریب بی جے پی میں شامل ہوں گے۔73 سالہ سنگھ ایک سابق بیورو کریٹ ہیں جن کی راجیہ سبھا کی رکنیت کی میعاد عنقریب اختتام پذیر ہونے والی ہے، نے جے ڈی ( یو ) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اسی ٹکٹ پر بیت المعمرین کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کو بھی ایک مکتوب تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے جے ڈی ( یو ) سے ترک تعلق کرنے اور اس کی وجوہات بھی بتادی تھیں لیکن میڈیا کے سامنے انہوں نے وجوہات بتانے سے گریز کیا۔

این کے سنگھ نے بہار کی موجودہ حالت پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب سے جے ڈی ( یو ) نے گذشتہ سال بی جے پی سے اپنا اتحاد ختم کرلیا تھا، اسوقت سے اب تک ریاست میں ترقی کی رفتار تھم گئی ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ڈی ( یو ) میں انہوں نے ایک ایسے وقت شمولیت اختیارکی تھی جب پارٹی کی نگرانی میں ریاست ترقی کے مدارج طئے کررہی تھی۔ جیسا کہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ موصوف بی جے پی میں شامل ہوں گے، اس کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین کے ساتھ اس سلسلہ میں بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے اس زمانے کا تذکرہ کیا جب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ پی ایم او میں وہ برسر کار تھے۔ وہ زمانہ ایسا تھا جب ملک میں ترقیات کی داغ بیل ڈالی گئی تھی اور ملک کی معیشت مستحکم ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT